وزیر اعظم سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری، چھٹا سیکرٹری خزانہ بھی تبدیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری، چھٹا سیکرٹری خزانہ بھی تبدیل
وزیر اعظم سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری، چھٹا سیکرٹری خزانہ بھی تبدیل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، چھٹے سیکرٹری خزانہ یوسف خان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر حامد یعقوب شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فنانس ڈویژن کی حیثیت سے تعیناتی  دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سنٹرل سلیکشن بورڈ میں پروموشن کے حامل افسران کے نوٹیفکیشن جاری کرنا شروع کردئیے۔ ایڈمنسٹریٹو سروس کے 7، سیکرٹریٹ گروپ کے 5 اور کسٹم گروپ کے 7 افسران گریڈ 21 کے حامل بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کی فنڈنگ حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے۔اٹارنی جنرل

صدر مملکت نے انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کردیئے

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کو بھی ترقی دے دی گئی۔ سیکرٹری خزانہ یوسف خان سمیت 3 شعبوں کے سیکرٹریز تبدیل کیے گئے۔ یوسف خان کو سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 21 میں جن افسران کو ترقی دی گئی، ان میں فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) افتخار علی ساہو، فواد حسین ربانی، زاہد عباسی، حسن اقبال، کیپٹن (ر) اسد خان، حسن رضا سعید، علی طاہر، علی اصغر اور ڈاکٹر شعیب اکبر شامل ہیں۔

گریڈ 21 میں ترقی پانے والے کستم گروپ کے افسران میں محمد صادق، اصغر خان، آصف سعید، عبدالقادر میمن، عمران مہمند اور علی رضا شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویشن عبدالعزیز عقیلی کو سیکرٹری انچارج پلاننگ تعینات کردیا گیا۔

اب تک پی ٹی آئی حکومت 6 سیکرٹری خزانہ تبدیل کرچکی ہے جن میں یونس ڈھاگا، عارف خان، نوید کامران، کامران علی افضل اور یوسف خان شامل ہیں۔ سب سے آخر میں یوسف خان کو ہٹا کر ان کی جگہ حامد یعقوب شیخ کو مقرر کیا گیا ہے۔ 

 

Related Posts