خفیہ مشن، خطرناک دشمن اور آگ میں لپٹا ہیرو؛ کنگڈم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا کی نئی فلم کنگڈم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم ایک اسپائی تھرلر ہے جس میں وجے ایک خفیہ ایجنٹ سوریا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری گوتم تیننوری نے کی ہے جو اس سے قبل فلم جرسی بھی بنا چکے ہیں۔ فلم کو ستارہ انٹرٹینمنٹس اور فارچون فور سینماز نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہندی ورژن سامراجیہ کے طور پر ایڈوائس موویز کے آدتیہ بھاٹیہ اور اتل راجانی کے بینر تلے پیش کیا جا رہا ہے۔

ٹریلر میں وجے دیوراکونڈا کو ایک ایسے انڈرکور مشن پر دکھایا گیا ہے جہاں وہ اپنی ذاتی زندگی، گھر اور خاندان کو چھوڑ کر ایک خطرناک مشن کا حصہ بنتے ہیں۔ ٹریلر میں اداکار کا ایک مکالمہ اگر ضرورت پڑی تو سب کچھ جلا دوں گا خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ٹریلر میں، وجے دیوراکونڈا کو مشن پر بھیجے جانے سے پہلے اپنی زندگی میں کچھ پیچیدگیوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر ایک آواز سے شروع ہوتا ہے۔ یہ سنا جا سکتا ہے تجھے ایمرجنسی آپریشن کے لئے انڈرکور جاسوس بننا پڑے گا۔ اس کے بعد وجے دیوراکونڈا کو پولیس وین میں دکھایا گیا ہے جہاں اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں نظر آتی ہیں۔ پھر آواز آتی ہے، ’تجھے اپنی ماں، کام اور گھر سب چھوڑنا پڑے گا۔

اس کے بعد وجے پولیس کی وردی میں نظر آ رہے ہیں۔ جیسے جیسے ٹریلر آگے بڑھتا ہے، سوریا اپنے آپ کو دشمنوں سے بھرے علاقے میں پاتا ہے۔ اس کے بعد پس منظر میں ایک اور آواز آتی ہے، جس دنیا میں تو قدم رکھنے جا رہا ہے، وہ جگہ اور وہاں کے لوگ خطرناک ہیں۔ یہ آپریشن بہت رسکی ہے۔‘‘

فلم کے مختلف زبانوں کے ورژن میں مشہور اداکاروں نے وائس اوور دئیے ہیں۔ رنبیر کپور نے ہندی ورژن، جونیئر این ٹی آر نے تیلگو اور سوریا نے تامل ورژن میں مرکزی کردار کے لیے اپنی آواز دی ہے۔

فلم میں وجے دیوراکونڈا کے ساتھ بھاگیہ شری بورسے، ستیہ دیو اور منیش چودھری بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم 31 جولائی 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts