جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ آج کیپ ٹاؤن میں شروع، پاکستان ٹیم میں کون کون سے کھلاڑی شامل؟ 

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Second Test between Pakistan and South Africa to start today in Cape Town
پاکستان ٹیم سیریز کو برابر کرنے کے لیے آج کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے میدان میں اترے گی۔
ٹیم نے ابھی تک اپنے کھیلنے والے گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان نہیں کیا ہے، کپتان شان مسعود نے وضاحت کی کہ وہ پچ کے آخری جائزے کا انتظار کر رہے ہیں، جو کہ توقع سے کم گھاس کی تہہ رکھتی ہے۔
انہوں نے میچ کے لیے بہترین ممکنہ ٹیم کے انتخاب کی اہمیت پر زور دیا۔سینچورین میں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعدپاکستان سیریز میں 1-0 سے پیچھے ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے ممکنہ کھیلنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہیں:
شان مسعود (کپتان)
صائم ایوب
بابراعظم
کامران غلام
سعود شکیل
محمد رضوان (وکٹ کیپر)
سلمان علی آغا
عامر جمال / نعمان علی
نسیم شاہ
محمد عباس
خرم شہزاد
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے اپنے اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ ویا ن ملڈر، کیشو مہاراج اور نون کیپڈ کوینا مافاکا نے ٹونی ڈی زوزی، کوربن بش، اور ڈین پیٹر سن کی جگہ لی ہے، جو کہ پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی کٹھن فتح میں اہم تھے۔
جنوبی افریقہ کے کھیلنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہیں:
ایڈن مارکرام
ریان ریکلٹن
ویا ن ملڈر
ٹرنسٹن اسٹبز
ٹیمبا باووما (کپتان)
ڈیوڈ بیڈنگھم
کائل ویریئن (وکٹ کیپر)
مارکو جانسن
کیشو مہاراک
کاگیسو رابادا
کوینا مافاکا

Related Posts