کے ٹو کی مہم جوئی، لاپتہ علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ٹو کی مہم جوئی، لاپتہ علی سدپارہ اور ٹیم کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری
کے ٹو کی مہم جوئی، لاپتہ علی سدپارہ اور ٹیم کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری

اسلام آباد: دنیا کی دوسری بڑی چوٹی “کے ٹو” کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا خواب آنکھوں میں سجائے قومی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے دیگر ساتھی گزشتہ 2 روز سے لاپتہ ہیں، کے ٹو کی 8 ہزار سے زائد میٹر بلندی پر آج موسم قدرے بہتر ہے، جس کی وجہ سے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے آج دوبارہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے، اس کے لئے 4 مقامی کوہ پیما بھی تعاون کررہے ہیں جب کہ آرمی ہیلی کاپٹرز کو 7 ہزار میٹر سے بلندی پر سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا لیکن خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آنے پر آپریشن کو معطل کردیا گیا تھا۔

قومی ہیروکی تلاش کا عمل کامیاب ہونے کے لیے پوری قوم دعاگو ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے آرمی ایوی ایشن کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے گا، علی سدپارہ اور دوسرے کوہ پیماؤں کی خیریت سے واپسی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے ٹو سر کرنے کا مشن: علی سدپارہ ٹیم سمیت کل سے لاپتہ، سرچ آپریشن شروع ہوگیا

Related Posts