سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر کیس کی سماعت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ آج صبح ساڑھے 9 بجے ہونے والی سماعت میں جائزہ لے گا کہ سنی اتحاد کونسل کو اراکین کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر بھی مخصوص نشستوں سے محروم کیوں رکھا گیا۔

الییکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں رہی ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ایک اور مؤقف اختیار کیا تھا۔

ماضی میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی درخواست میں خود کہا ہے کہ انہیں مخصوص نشستیں نہیں چاہئیں، جب انہیں نشستیں نہیں چاہئیں تو پی ٹی آئی اصرار کیوں کر رہی ہے؟

گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی دو سماعتیں رواں ماہ 24 جون اور 25 جون کو ہوں گی۔ آج ہونے والی سماعت کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے۔

Related Posts