ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے کراچی میں واقع ہندو جم خانہ میں مارکی اور عارضی دفاتر فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کے بعد آج سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں ہندو جم خانہ سے ‘ناپا’ کی منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ مارکی اور دفاتر کی ہندو جم خانے میں کوئی گنجائش نہیں۔
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کے بعد تجوری ہائٹس بھی گرانے کا حکم
قائمہ کمیٹی کا سپریم کورٹ کو نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر نظر ثانی کیلیے خط
عدالتِ عظمیٰ نے جم خانہ کی حدود میں قائم مارکی اور عارضی دفاتر فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ معزز جج نے کمشنر کراچی کو ناپا کیلئے نئی جگہ تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کی تازہ تصاویر اور مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔
سپریم کورٹ نے ناپا کی وکیل کو دورہ کرکے جگہ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ صوبائی حکومت کو ناپا کیلئے پرائم لوکیشن پر جگہ دینے کا حکم دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ مارکی اور عارضی دفاتر فوری طور پر ختم کیے جائیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کی بلڈنگ بھی گرانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تجوری ہائٹس کی عمارت غیر قانونی ہے، دستاویزات میں ردوبدل کا انکشاف ہوا ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں تجوری ہائٹس کی اراضی منتقل کرنے کے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بلڈنگ بھی فارغ ہوگئی ہے، سرکاری محکموں میں ٹائٹل قانون کے تحت تبدیل نہیں ہوا۔