شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مختلف شعبوں میں تعاون کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شنگھائی تعاون تنظیم
(فوٹو: دنیا نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آستانہ: شنگھائی تعاون تنظیم نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فیصلوں کی منظوری دے دی جن میں معیشت اور سلامتی کے شعبہ جات شامل ہیں، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق معاہدے پر دستخط کردئیے گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے اعلامی جاری کردیا گیا جس کے تحت وزیراعظم محمد شہبازشریف نے 3 اور 4 جولائی کو قازقستان میں ایس سی او سربراہی  اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھا۔سربراہی اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی مسائل، چیلنجز اور پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوا، کونسل نے 20 کے لگ بھگ فیصلوں کی منظوری دی۔

سربراہی اجلاس نے آستانہ اعلامیہ کو اپنانے کے علاوہ  تین بیانات کو اپنایا جن میں پینے کے پانی اور صفائی، ویسٹ مینجمنٹ کا مؤثر انتظام اور اچھے پڑوسی ہونے کے اصول شامل ہیں۔کونسل نےمختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں کی بھی منظوری دی،

اجلاس کے دوران ماحولیات کے تحفظ سے متعلق ایک معاہدے پر ایس سی او کے متعلقہ وزراء نے دستخط بھی کئے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ’’شنگھائی سپرٹ‘‘ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جو کہ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔

اسی طرح اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے مرکزی ہم آہنگی کے کردار اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی حمایت کی۔

 غزہ کی صورتحال پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو بھی اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پرامن اور خوشحال افغانستان کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے پاکستان کے سٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع کو ایس سی او کے پورے خطے کے لئے ایک مثالی حب کے طور پر اجاگر کیا۔

Related Posts