سائنسدان فرعون کی لاش کو اصل شکل دینے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قدیم مصر کے حکمران فرعون رمسیس دوم کی لاش کو شکل دینے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔

مصر اور انگلینڈ کے محققین کی سربراہی میں شروع کئے گئے ایک مشترکہ سائنسی منصوبے میں، رمسیس دوم کی ممی (لاش) کو ڈیجیٹلی کھولا گیا، جس سے تاریخ دانوں کو پہلی بار 90 سال کی عمر میں ہونے والی فرعون کی موت کے وقت کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

سائنسدانوں نے فرعون کی ممی کے پہلے سی ٹی اسکین کا استعمال کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کھوپڑی کی تھری ڈی تصاویر تیار کیں۔ اس کے بعد مصری لوگوں کے چہرے کے پٹھوں کی تہوں کی پیمائش کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کو دوبارہ بنایا گیا۔

قاہرہ یونیورسٹی میں ریڈیولوجی کی پروفیسر ڈاکٹر سحر سلیم نے اس منصوبے کی قیادت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ”مختلف آبادیوں اور نسلوں کے چہرے کے مختلف علاقوں بشمول پیشانی ، ناک وغیرہ کی مختلف اوسط پیمائش ہوتی ہے۔“

امیجنگ ماہرین نے اس کے بعد عمر بڑھنے کے عمل کو پلٹایا اور واضح کیا کہ 45 سال کی کم عمر میں فرعون کا چہرہ کیا دکھتا تھا۔

سحر سلیم کے مطابق، نتیجتاً سامنے آنے والی تصویر کے مطابق فرعون ایک ”خوبصورت“ چہرے کا مالک تھا۔

رمسیس دوم عام طور پر وہ فرعون سمجھا جاتا ہے جس کا ذکر بائبل کی کتاب ایکسوڈس میں موجود ہے، جو موسیٰؑ کی قیادت میں برسوں کی غلامی کے بعد مصر چھوڑنے والے اسرائیلیوں کی کہانی بیان کرتی ہے۔

Related Posts