رسول پاک کی سیرت طیبہ ہم سب کے لیے متفقہ اور مشترکہ لاٸحہ عمل ہے جب سے ہم اس سے دور ہوٸے استعماری قوتوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، ہم نے اجتماعی مفادات کے بجاٸے اپنی ذات کو ترجیح دی، آج جن عالمی چیلنجز کا ہمیں سامنا ہے ان کا مقابلہ متحد ہو کیا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار دوسو سے زاٸد جید علماء اور مشاٸخ عظام نے مرکزی جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام بارہویں سالانہ عزت ورسول بتول کانفرنس سے خطاب دوران کیا جس کی سر پر ستی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت عالمی مبلغ اسلام پیر سید عرفان مشہدی کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
صرف 2 ماہ میں سعودیہ کے پہلے سوشل میڈیا نیٹورک جیکو کے فالوورز 10 لاکھ سے متجاوز
صدارت امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر عبدالخالق القادری نے کی، مہمانان خصوصی صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، سید شمس الدین گولڑہ شریف، سید علی حیدر شاہ داٸم الحضوری، سید ساجد شاہ بخاری، سید ارشد گریزی، سید ضمیرالحسن، حکیم سرور حسین کے علاوہ سادات کرام جید علماء و مفتیان کرام کثیر تعدا موجود تھی۔
مقررین نے کشمیر فلسطین برما روہنگیا میں مسلمانوں پر مظالم کی بھر پور مذمت کی اور بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان و بلوچستان میں مداخلت سے باز رہے۔
پیر عرفان مشہدی نے کہا قرآن پاک اللہ کی آخری کتاب اور ہماری شہہ رگ ہے اس کی بے ادبی کھلی دہشت گردی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں، عالمی برادری اسلامو فوبیا سے باہر نکلے، خصوصاً اقوام متحدہ مسلمانوں کے مقدسات کے بارے میں دوہرا معیار ترک کرکے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مٶثر اقدامات کرے۔
مسلمانوں کی دل آزاری پر متعلقہ ملک معافی مانگیں، قانون ناموس رسالت کی تبدیلی کسی طرح بھی قبول نہیں کریں گے البتہ اس کا غلط استعمال بھی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے حقیقی وارث ہیں کیونکہ یہ ملک ہمارے اکابر نے بنایا، آخر میں پاک فوج کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا۔