بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم، چیف الیکشن کمشنر کو طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC summons CEC, attorney general in local bodies election issue

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پرشدید برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کوطلب کرلیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جارہے؟ ،عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے۔

بلدیاتی انتخابات نہ کرا کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو رہی، کیا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنا حلف نہیں دیکھا؟۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر نے آئین نہیں پڑھا؟ اٹارنی جنرل خالد جاوید کہاں ہیں؟ اٹارنی جنرل وزیراعظم کے ساتھ ہیں تو انہیں بتائیں آئین زیادہ اہم ہے۔

سپریم کورٹ نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے وضاحت کیلئے اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کوآئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم کا ہر دعویٰ جھوٹا نکلا، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آئیگی، شبلی فراز

واضح رہے کہ ملک میں بلدیاتی الیکشن تاخیر کا شکار ہیں ، سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی حکومتیں اپنی آئینی مدت مکمل کرچکی ہیں تاہم ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا شیڈول نہیں دیا جاسکا۔

Related Posts