اسرائیل فلسطین جنگ پر سلامتی کونسل کا بند کمرے میں بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ختم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

نیو یارک: حماس کے حملوں سے شروع ہونے والی اسرائیل فلسطین جنگ پر سلامتی کونسل کا بند کمرے میں بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کی صورتحال پر بند کمرہ اجلاس بے نتیجہ رہا جس میں نہ کوئی باضابطہ قرارداد پیش ہوئی اور نہ ہی کوئی مشترکہ بیان جاری کرنے پر اتفاقِ رائے ہوسکا۔ امریکا اور اسرائیل حماس کی مذمت کا مطالبہ کرتے رہے۔

اسرائیلی فورسز کی بوکھلاہٹ، فلسطینی جنگجو سمجھ کر اسرائیلی شہری ہلاک کر دیا

متعدد اراکینِ سلامتی کونسل نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت میں فلسطین کی جدوجہدِ آزادی کی تنظیم حماس کے حملوں کی مذمت بھی کی تاہم تمام اراکین کا حملوں کی مذمت پر اتفاقِ رائے نہ ہوسکا۔ چین نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ اسرائیل کا غزہ سے قبضہ ختم کرائے۔

حماس کا اسرائیلی فوجی اڈے پر تازہ حملہ، 15 ہلاک

روس نے سلامتی کونسل اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ بندی ہونی چاہئے جبکہ امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس میں اتفاقِ رائے نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے حماس کے حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر بھرپور حملہ کرتے ہوئے باضابطہ جنگ چھیڑ دی ہے۔ غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بھی اسرائیلی فورسز نے شدید بمباری کی جس میں ایک ہی خاندان کے 7بچوں سمیت 22افراد شہید ہوگئے۔ 

 

Related Posts