اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو بڑھانے کے لیے جامع کیو آر کوڈ جاری کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسوں کی درخواستیں، اسٹیٹ بینک کو بھرپور ردعمل ملا، اعلامیہ
ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسوں کی درخواستیں، اسٹیٹ بینک کو بھرپور ردعمل ملا، اعلامیہ

کراچی: بینک دولت پاکستان نے ریٹیل ادائیگیوں کی ڈجیٹائزیشن میں تیزی لانے کے لیے پاکستان میں کوئیک ریسپانس (QR) کوڈ پر مبنی ادائیگیوں کے معیارات جاری کر دیے ہیں۔

کیوآر کوڈز جاری کرنے اور ان کے ذریعے ادائیگیاں قبول کرنے کے لیے ان معیارات پر پورا اترنا ضروری ہے۔ یہ اقدام ملک میں ادائیگی کے نظاموں میں شمولیت، اختراع اور جدت طرازی کو فروغ دینے کی اسٹیٹ بینک کی مہم کا حصہ ہے۔

واحد کیو آر کوڈ کی تیاری اور اس کے اجرا کا اعلان قبل ازیں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر نے اگست 2021 میں ڈجیٹل مالی خدمات پر اسٹیک ہولڈرز کے پانچویں مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا تھا۔

ملک گیر واحد کیوآر کوڈ اسٹینڈرڈ کے اجرا کے ساتھ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے ادائیگی کی خدمات کی کم لاگت ڈجیٹائزیشن، خصوصا ریٹیل سطح پر، کو فروغ دینے کے لیے اسی طرح کے اقدامات کیے ہیں۔

دنیا بھر میں کیوآر کوڈ پر مبنی ادائیگیوں کی کم لاگت اور موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے بآسانی استعمال کی خصوصیات کے باعث ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تاہم، پاکستان میں مالی اداروں کی جانب سے جو کیوآر کوڈز جاری کیے جاتے ہیں وہ عمومی طور پر صنعت کے مشترک معیار پر مبنی نہیں ہوتے اور ان کی انٹرآپریٹبلٹی یعنی باہمی طور پر کام کرنے کی صلاحیت محدود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ملک میں ان کی قبولیت اور استعمال کی سطح بہت پست ہے۔

لہٰذا،کیوآر کوڈز کے معیارات اسٹیٹ بینک کے تشکیل کردہ ایک صنعتی مشاورتی گروپ نے تیار کیے ہیں، اور ان کی بنیاد مرچنٹ ادائیگیوں کے لیے EMVCo کے کیوآر کوڈ کی خصوصیات پر رکھی گئی ہے۔

EMVCo ٹیکنالوجی کا ایک عالمی ادارہ ہے جو ای ایم وی خصوصیات اور متعلقہ ٹیسٹنگ پراسیسز کے انتظام اور ترقی کے ذریعے دنیا بھر میں نظاموں کے تبادلے اور محفوظ ادائیگی کے لین دین کی قبولیت میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

ان معیارات کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ یہ لچکدار ہیں اور نئے اختراعی استعمال کے مطابق ڈھل سکتے ہیں، اس میں مستقبل کے استعمال کے لیے اسکیم، حاصل کنندگان اور اسٹیٹ بینک کے لیے ڈیٹا آبجیکٹس مختص ہیں۔

مزید پڑھیں: اوگرا کا فیصلہ، گیس کی قیمتوں میں 68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ

کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگیوں کے اجرا اور اختیار کرنے میں سہولت دینے کے لییاسٹیٹ بینک نے اس کے دو روپ جاری کیے ہیں: پہلا، فرد سے فرد کو ادائیگیاں، اور دوسری فرد سے تاجر کو ادائیگیاں۔فرد سے فرد کو (پی ٹو پی)معیارات، بینک اور مالی ادارے اپنے صارفین کے لیے ذاتی کیو آر کوڈز بنانے میں استعمال کریں گے۔

Related Posts