اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی
اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی

کراچی: بینک دولت پاکستان نے بینکوں کی جانب سے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی ہے تا کہ قرضوں کی رقم کو زرعی خام مال کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

فارم اور غیر فارم شعبے کے پیداواری اور ترقیاتی قرضوں کی توسیع شدہ علامتی حدود سے زرعی قرض لینے والے افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، جو اب بینکوں سے مزید قرضے حاصل کرنے کے قابل ہوں گے، جس سے خام مال کے مناسب استعمال کے ذریعے زرعی پیداواریت بڑھے گی۔

اس طرح بینک بھی قرضوں کی رقم کو کاشت کاروں کی اصل ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے قابل ہو سکیں گے جس کا نتیجہ زرعی قرضوں کی فراہمی میں اضافے کی صورت میں نکلے گا۔

نظرثانی شدہ علامتی قرضوں کی حدود سے بھی صوبائی منصوبہ بندی کے محکموں کو فارم اور غیر فارم شعبوں کے متعلقہ صوبوں /علاقوں کی مجموعی مالی اور قرضہ ضروریات کا تخمینہ لگانے میں سہولت ملے گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قرضوں کی علامتی حدود قرضوں کی منظوری دیتے وقت زرعی قرض لینے والے افراد کے قرضوں کی ضروریات جانچنے میں بینکوں کے لیے رہنما اصول کے طور پر کام کرے گی۔

مزید پڑھیں: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت4فیصد تک کم ہوگئی

تاہم بینک مارکیٹ کے حالات، خام مال کی مقامی قیمتوں اور قرض لینے والے افراد کی قرض واپس کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر اس میں ردوبدل کر سکتے ہیں۔

Related Posts