بیرونی سرمایہ کاری میں گذشتہ سال کی نسبت 78 فیصد کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
غیرملکی کرنسی کے ناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اہم اقدامات
غیرملکی کرنسی کے ناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اہم اقدامات

کراچی: پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری گذشتہ سال کے مقابلے 78 فیصد کم ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جنوری میں ملک میں 24 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ ہوئی ہے، جنوری میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ملکی نجی شعبے میں 20 کروڑ جب کہ سرکاری شعبے میں چار کروڑ ڈالررہا۔

جنوری کے اعداد شامل کرلینے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 75 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے، گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں 3.43 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

سات مہینوں میں ملکی نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم گذشتہ سال کے مقابلے 27 فیصد کم ہوکر ایک ارب 14 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کپاس کی قیمت 11 ہزار 500 روپے فی من ہوگئی

Related Posts