ایس بی سی اے نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس بی سی اے نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا
ایس بی سی اے نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا

کراچی:  لاک ڈائون کا فائدہ اٹھا کر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز اور ٹھیکیداروں کی شامت آگئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول  اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے (ایم ایم نیوز ٹی وی ) کی نشاندھی پر ایکشن لیتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں متحرک ہے۔ 

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔ ناجائز تعمیرات کرانے والے  ٹھکیداروں اور مزدوروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ  حراست کے وقت ٹھیکدار اور مزدور کھانا کھانے میں مصروف تھے۔

حراست میں لیے گئے ٹھیکیداروں اور مزدوروں کی ایف آئی آر رضویہ تھانے میں درج کردی گئی ہے جبکہ  ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تعمیرات کرنے والوں کے خلاف  ایکشن لے رہے ہیں۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق رضویہ پولیس نے ایف آئی آر  نمبر 127/2020 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درج کی جبکہ  لاک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی تعمیرات رُکوانے کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

حکام کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ جمال الدین ہوں گے جبکہ کمیٹی میں  سینئر ڈائریکٹر سرفراز بھی شامل ہیں۔  کمیٹی  کو شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ 

Related Posts