سعودی حکمرانوں کی نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

ریاض: سعودی حکمرانوں نے امریکی انتخابات میں کامیابی پر جوبائیڈن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر منتخب جوبائیڈن اور نائب صدر کیملا ہیرس کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد شہزادے نے جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کو مبارکباددیتے ہوئے دونوں ملکوں کےقریبی تاریخی تعلقات پر زور دیا۔متحدہ عرب امارات ، بحرین ، کویت ، عمان اور قطر نے بھی ڈیموکریٹک امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

واضح رہے کہ 2017ء میں سعودی عرب نے بیرون ملک اپنے پہلے سرکاری دورے پر امریکی صدر ڈونلدٹرمپ کی میزبانی کی جس کے بعد امریکی صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بہت قریبی تعلقات قائم کیے۔

مزید پڑھیں:نو منتخب امریکی صدر،ٹرمپ کے ظالمانہ فیصلوں کی اصلاح کریں،حماس

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوستانہ مراسم ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور شہزادہ سلمان کے درمیان خصوصی تعلقات تھے تاہم سعودی حکمرانوں نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ بھی مثبت تعلقات قائم کرنا کا عندیہ دیدیا ہے۔

Related Posts