بالآخر سعودی عرب کو فٹبال ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو نیویارک ٹائمز

سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو  دینے کی تصدیق کی گئی۔

سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب کے5 شہروں کے 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔

کیلیان مرفی کی فلم ’28 ایئرز لیٹر‘کو آن لائن کیسے دیکھا جا سکتا ہے؟

اس کے علاوہ عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی کے ورچوئل کانگریس نے تصدیق کی ہے کہ 2030 کے  ورلڈ کپ کی مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔

جنوبی امریکا میں بھی 2030 کے ورلڈکپ کے 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے بعد سعودی عرب نے  فیفا ورلڈکپ کیلئے تیاریاں شروع کردی تھیں اور جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن بھی تیار کیا تھا۔

Related Posts