پیدائش کے بعد بیٹی کو قتل کرنا چاہتی تھی کیونکہ، ثروت گیلانی نے زندگی کا کڑوا سچ بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sarwat Gillani opens up about battling postpartum depression

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نومولود بیٹی کو بعد از پیدائش ڈپریشن کی وجہ سے قتل کرنا چاہتی تھیں۔

حال ہی میں ثروت گیلانی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے دوران حمل اور بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن پر بات کی۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ جب کوئی خاتون پہلی بار حاملہ ہوتی ہے تو اسے حمل کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہوتی ہیں۔ وہ کتابیں پڑھ کر اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھ کر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ پہلا حمل ہر خاتون کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس دوران انہیں کئی نفسیاتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے لیے شوہر اور سسرال والوں کا تعاون بہت ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حاملہ خواتین کو اپنے شوہروں اور گھر والوں کی طرف سے تعاون ملتا ہے تو اس کا ان کی ذہنی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کے پہلے دو بیٹوں کی پیدائش کے بعد انہیں ’پوسٹ پارٹم ڈپریشن‘ کا سامنا نہیں تھا اور اس لیے انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا لیکن اس بار بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچی کی پیدائش کے چار دن بعد وہ ہسپتال میں اپنی بیٹی سے ملی کیونکہ ان کی سرجری بھی ہوئی تھی اور ان کی نومولود بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ہم دونوں کو الگ الگ وارڈز میں داخل کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نومولود بیٹی کو ماں کے دودھ کی ضرورت تھی، جب کہ وہ شدید ذہنی دباؤ میں تھیں۔ جب میں نے اپنی بیٹی کو گود میں لیا تو میں نے سوچا کہ اسے ختم کرنے کے لیے نیچے گرا دوں۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کو بتایا کہ میں اپنی بیٹی کو مارنا چاہتی ہوں تاکہ ساری پریشانی ختم ہو جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں، آپ کو بعد از پیدائش ڈپریشن ہے، یہ زندگی بھر کی بات نہیں ہے ، کچھ دن بعد سبب ٹھیک ہوجائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مجھے پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا علم ہوا، میں چاہتی ہوں کہ ہر مرد و عورت اس سے آگاہ ہوں۔

پوسٹ پارٹم ڈپریشن کیا ہے؟
بچے کی پیدائش کے بعد مائیں اکثر بے چینی اور ڈپریشن کا سامنا کرتی ہیں، جسے پوسٹ پارٹم ڈپریشن کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ثروت گیلانی نے اداکار اور معروف پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے 2014 میں شادی کی تھی، اس جوڑے کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
ثروت گیلانی کے بڑے بیٹے روحان مرزا کی پیدائش 2015 میں اور ان کے چھوٹے بیٹے عریز محمد مرزا کی پیدائش 2017 میں ہوئی جب کہ دسمبر 2023 میں اداکارہ نے بیٹی کو جنم دیا۔

Related Posts