سابق کپتان سرفراز احمد گلو کار بن گئے، گانے کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور کرکٹر اعظم خان نے گٹار کے ساتھ زندگی کا مفہوم بتاتا گیت گایا تو ان کی ویڈیو ٹائم لائنز پر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا یو ٹرن، پیمرا کو عمران خان کی تقاریر دکھانے پر پابندی فوری واپس لینے کی ہدایت

کیریبیئن پریمیئر لیگ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھنے والوں نے سرفراز احمد اور اعظم خان کی مہارت کی داد دی تو ایک انڈین فین نے لکھا کہ ’اب آپ انڈین گانے گا رہے ہیں اور چیمپیئن ٹرافی کے بعد کراچی میں آپ انڈیا کو ٹرول کر رہے تھے۔‘
53 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو میں اعظم خان گٹار پر دھن بجاتے جبکہ سرفراز احمد کو ایک کلاسیکل گانا گنگناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گانے کے بول ’ایک پیار کا نغمہ ہے۔ موجوں کی روانی ہے۔ زندگی اور کچھ بھی نہیں، تیری میری کہانی ہے۔‘ اور سرفراز احمد کا مخصوص انداز شائقین کو بھایا تو کئی نے اپنے پسندیدہ گانوں کا ذکر کرتے ہوئے ان سے وہ بھی سنانے کی فرمائش کی۔

Related Posts