کراچی: 8 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنیوالے سندھ کے ضلع خیرپور کے ریٹائرڈ اسکول ماسٹر سارنگ شر کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔
خیرپور کے تعلقہ ٹھری میر واہ کے ریٹائرڈ اسکول ماسٹر سارنگ شر کی ایک 8 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سارنگ شر کے حوالے سے مزید انکشافات ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سارنگ شر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا عادی ہے اور ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سارنگ شر پر 130 سے زیادہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سارنگ شر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور واقعہ کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کا شوق رکھتا ہے اور اس سے پہلے بھی ملزم کی جانب سے کئی بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ریٹائرڈ اسکول ماسٹرسارنگ شر کی ایک اور بچے سے بدفعلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل