پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ سارہ خان کو 2021 کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ سارہ خان فہرست میں شمولیت کی امیدوار قرار دے دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان کو رواں برس کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست 2021 میں شمولیت کیلئے امیدوار قرار دیا گیا ہے جس کا اعلان متعلقہ بین الاقوامی ادارے کی جانب سے سامنے آیا۔
ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی اداکارہ اسراء بلجیک کو پہلے ہی دنیا کی 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست 2021 میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے بعد سارہ خان کی بھی فہرست میں شمولیت کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ فہرست میں شامل 100 اداکاروں کا تعلق بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے علاوہ ہالی ووڈ شوبز انڈسٹریز سے ہے۔ شردھا کپور، عالیہ بھٹ، ریا شرما، یاسمین صابری اور کترینہ کیف سمیت متعدد خواتین فہرست میں شمولیت کی امیدوار ہیں۔
دنیا کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست 2021 میں شامل دیگر اداکاراؤں میں سوزی بے، ٹیلر ہل، آدیتی راٹھور، جنیفر ونجٹ، نیا شرما، اروشی روتیلا، کاجول، ہیلی شاہ، علیشا پنوار، حنا خان، سلینا گومز اور انجلینا جولی بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے، شیونگی جوشی، سربی جیوتی، ریحانہ، لیزا سوبرانو، جاسمین بھاسن، کم جیسو، لاؤرن جاریگوئی، الیگزینڈرا دداریو، روبینہ دلیک، شہناز گل، السن سانگو، ایما واٹسن اور دیگر بھی امیدواروں میں شامل ہوگئیں۔
دنیا کی خوبصورت ترین شخصیات اور امیدوار
خوبصورت ترین خواتین اور مرد فنکاروں کی فہرستیں ہر سال شائع کی جاتی ہیں جن میں سے فہرست میں حقیقی طور پر شامل ہونے والوں کا انتخاب عوامی ووٹنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے جس کا اہتمام انسٹاگرام پر ٹی سی کینڈلر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم میں ڈھولکی کی تقریب، حرا سومرو منال، احسن محسن سے ناراض