گلاسکو: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ بھارت کی نریندر مودی حکومت کا 2070 منصوبہ موسمیاتی تبدیلی سے بے ہودہ مذاق ہے جبکہ خطے میں سب سے زیادہ آلودگی بھارت پھیلا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ماحولیاتی تغیرات سے نمٹنے کے مودی حکومت کے 2070 منصوبے کو مذاق قرار دے دیا۔ اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی سربراہی کانفرنس کے دوران معاونِ خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ بھارت کو خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
" Under the visionary green leadership of our PM #ImranKhan, #Pakistan has taken the choice to embrace this new world – shifting to #CleanEnergy & making nature an ally rather than an adversary of development. "
Country Statement by Federal Minister Malik Amin Aslam pic.twitter.com/hYz6zmGQim— Ministry of Climate Change, Govt of Pakistan (@ClimateChangePK) November 9, 2021
موسمیاتی تبدیلی سربراہی کانفرنس کے دوران معاونِ خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے اپنی حیثیت سے بڑھ کر ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ماحولیاتی تبدیلی ویژن کے تحت بلین ٹری سونامی، کلین انرجی اور ماحولیات پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس پر مزید کام کیا جائے گا۔
ہمیں دفاعی خودمختاری پر حاصل کامیابیوں پر فخر ہے، آرمی چیف
بھارتی حکومت کی ذہنیت خطے میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، وزیر اعظم
معاونِ خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان کے پاس موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آئندہ 10 برسوں پر محیط منصوبہ ہے، پاکستان 1 فیصد سے بھی کم زہریلی گیسوں کے اخراج کا ذمہ دار ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 2070 تک کا پلان سامنے لائے جو مضحکہ خیز ہے۔ موسمیاتی چیلنجز سے مذاق بند کرنیکا وقت آگیا۔
ملک امین اسلم نے کہا کہ آئندہ 10 سال کیلئے پاکستان کو گرین ڈویلپمنٹ کی غرض سے 100 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ رقم ملنے پر عالمی برادری کو زہریلی گیسز کا اخراج 50 فیصد تک کم کرکے دکھائیں گے۔ وزیر اعظم نے دنیا کی گرین لیڈر شپ اور ویژن کے ساتھ رہنمائی کی۔ دنیا کو ماحول کے ساتھ جنگ بند کرنا ہوگی۔