کرسمس سیزن کا آغاز، سانتاکلاز پاکستان پہنچ گیا، تحائف تقسیم

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Santa Claus distributing gifts in Pakistan

اسلام آباد: کرسمس سیزن کا آغاز ہوتے ہی پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے سرگرمیاں شروع کردیں، اسلام آباد کی سڑکوں پر مسیحیوں نے ساتناکلاز کا لباس پہن کر تحائف تقسیم کرنا شروع کردیئے۔

دنیا بھر میں کرسمس سیزن کا آغاز ایک ماہ قبل ہوجاتا ہے، اس دوران مسیحی مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں اور گھروں ، گلیوں ، محلوں اور گرجاگھروں میں چرغا ں کیا جاتا ہے لیکن سب سے خوبصورت چیز سانتا کلاز ہوتا ہے۔

مغربی روایات یا کہانیوں میں سانتا کلاز نامی ایک کردار کرسمس کے ایام میں غریب و مستحق لوگوں میں تحائف بانٹ کر کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرتا ہے۔

پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں مسیحی آباد ہیں اور ملک میں ہر سال کرسمس کا تہوار بھرپور جوش و خروش و مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ مناتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ اتوار 29 نومبر کو کرسمس سیزن کا آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد اسلام آباد میں مسیحی عوام نے سانتا کلاز کا روپ دھار کر لوگوں میں بلاتفریق تحائف تقسیم کرنا شروع کردیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:باحجاب خاتون نے ذاتی ریسٹورنٹ کھول کر خواتین کو کاروبار کا حوصلہ دے دیا

اسلام آباد میں تحائف تقسیم کرتے دیکھ کر شہریوں نے سانتا کلاز کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ سانتا کلاز پاکستان آگیا ہے اور اس کرسمس پر سب کو تحائف ملیں گے۔

Related Posts