ثانیہ نشتر نے احساس کیش پروگرام میں خاتون کی رقم میں کٹوتی کا نوٹس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ehsas Emergency cash payments continue across the country, says Sania Nishtar

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مستحق خاتون کی رقم میں ناجائز کٹوٹی کا نوٹس لے لیا ہے۔

سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر میر محمد نامی سوشل میڈیا صارف نے ایک مستحق خاتون کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شکایت کی کہ اس خاتون کی رقم میں کٹوتی کی گئی ہے۔

میر محمد نے کہا کہ یہ خاتون دھریجہ پھاٹک سینٹر،حیدر موبائل شاپ والے سے احساس کفالت پروگرام کے پیسے لینے گئی تو سینٹر پر موجود نوجوان نے کہا کہ 9 ہزار روپے آئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف کے مطابق مستحق خاتون کو 9 ہزار دینے کی بجائے اس میں سے مزید 500 کی کٹوتی کر لی گئی۔ نوجوان نے کہا کہ 500 روپے ہمارا خرچہ آیا ہے۔

احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میر محمد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کل اس معاملے کی تفتیش کروں گی اور یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ ذمہ دار فرد کو سزا دی جائے۔

معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ اگر کوئی شخص اس خاتون سے رابطے کی تفصیلات جانتا ہے تو ہمیں بتائے۔ ہم چوری کی ہوئی رقم برآمد کرکے خاتون تک پہنچائیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مستحقین کی امداد کیلئے ہے جس میں بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں۔ 

Related Posts