سوشل میڈیا پر صنم سعید کا اظہارِ خیال مداحوں کو حیران کرگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسٹاگرام پر صنم سعید کا اظہارِ خیال مداحوں کو حیران کرگیا
انسٹاگرام پر صنم سعید کا اظہارِ خیال مداحوں کو حیران کرگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جسے دیکھ کر ان کے مداح حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر زندگی گلزار ہے کی اداکارہ صنم سعید نے ایک پراسرار تصویر شیئر کرتے ہوئے 17 نومبر کی تاریخ بتائی۔

معروف اداکارہ کی شیئر کی گئی تصویر میں تیار ہو اور 17 نومبر 2021 کے الفاظ لکھے ہوئے نظر آئے۔ صنم سعید نے کہا کہ کیا آپ تیار ہیں؟ کیونکہ ہم تو پہلے سے تیار ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

اداکارہ کے مبہم پیغام پر مداحوں کی بڑی تعداد تذبذب کا شکار اور حیران نظر آئی کہ صنم سعید آخر کیا کہنا چاہتی ہیں؟ کیا صنم سعید شادی کرنے والی ہیں یا یہ کسی آنیوالے پراجیکٹ کا نام ہے۔ 

حیرت انگیز طور پر عثمان خالد بٹ کو بھی یہی پراسرار تصویر موصول ہوئی جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھے اپنے گھر کے دروازے پر ملی جس کے متعلق ایک اچھی بات مجھے معلوم ہے۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ مجھے یہ راز کھلنے کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ڈرامہ قاتل حسیناؤں کے نام میں عثمان خالد بٹ اور صنم سعید ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ 

Related Posts