بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا گینگ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی
سلمان خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ نازاداکار سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا گینگ پولیس نے گرفتار کرلیا، بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر فریدہ آباد کی پولیس نے بدنام زمانہ لاؤرینس بشنو گینگ کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے چند ماہ قبل اسی شہر کے رہائشی شخص کو قتل کیا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس قتل کے بعد اُن کا اگلا ہدف بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان تھے جس کی انہوں نے ریکی بھی کر لی تھی۔صرف بقیہ امور کو سر انجام دینا تھا۔

پولیس کے مطابق گینگ نے انکشاف کیا کہ مقامی راشن اسٹور کے مالک کو قتل کرنے کے بعد وہ سلمان خان کو قتل کرنے منصوبہکر رہے تھے، جبکہ اس حوالے سے گینگ کے ایک رکن راہول نے سلمان خان کی ریکی کرنے کے لئے ممبئی کا سفر بھی کیا اور باندرہ میں واقع اداکار کے اپارٹمنٹ کی ریکی کی اور دودن تک اسی علاقے موجود رہا۔

تمام ملزمان شارپ شوٹرز ہیں اور سلمان خان ملزمان کا دوسرا ہدف تھے۔ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم 2018 میں بھی اداکار کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کی وجہ سے گرفتار ہو چکا ہے جوکہ سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی ریکی کر چکا تھا۔

پولیس حکام کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ بر وقت کارروائی نہ ہوتی تو بڑا نقصان ہوسکتا تھا، اس خبر کے بعد سلمان خان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیااور اداکار کی سیکورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔

Related Posts