یاسر نے ایک ویب سائٹ کی ہیڈلائن کا اسکرین شاٹ اپنی اسٹوری پر پوسٹ کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان نے ایک حیران کن تقریب میں اپنے وفادار باڈی گارڈ شیرا سے شادی کرلی۔ یاسر نے اس کے ساتھ لکھاکہ امید ہے یہ خبر جھوٹی ہو۔
یہ اسٹوری پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین پر تنقید کی بوچھاڑ کردی۔ سلمان خان کے مداحوں نے یاسر کے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ یاسر کبھی کوئی اچھی بات بھی کرلیا کرو جبکہ ایک اور صارف نے اسے سخت غلیظ حرکت قرار دیا۔ فریحہ ارشد نامی صارف نے کہاکہ سلمان بھائی سے ایسی توقع نہیں جبکہ ایک اور صارف صوبیہ نے یاسر کو مشورہ دیا کہ وہ خاموش رہیں اور ایسی گندی افواہوں سے باز رہیں۔
سلمان خان اور شیرا کی شادی کی خبر، حقیقت یا افواہ؟
یہ ساری ہنگامہ آرائی دراصل ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ balance_singhh سے شروع ہوئی جس نے طنزیہ انداز میں یہ جعلی خبر پوسٹ کی تھی کہ سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ شیرا سے شادی کرلی۔
پوسٹ کے ساتھ شیرا کی سلمان خان کو پکڑے ہوئے ایک تصویر بھی شامل تھی تاہم پوسٹ کے نیچے واضح طور پر لکھا تھا کہ یہ خبر محض ایک طنزیہ میم ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں۔
یاسر حسین کی اسٹوری نے اس جعلی خبر کو مزید ہوا دی جس سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ صارفین نے یاسر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔