کراچی:ٹویوٹا یارِس کی فروخت میں اضافہ، ہونڈا سٹی/سوِک کی مجموعی فروخت کم ہوگئی، حال ہی میں لانچ ہونے والی ٹویوٹا انڈس موٹرز کی گاڑی یارِس نے اکتوبر کے مہینے میں ہونڈا سوِک اور سٹی کی مجموعی فروخت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس حوالے سے PAMA کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا نے پچھلے مہینے یارِس کے 3,058 یونٹس فروخت کیے، جبکہ سوِک اور سٹی کے 1,858 یونٹس فروخت کئے گئے۔ جس سے اس کی مقبولیت کا واضح پتہ چلتا ہے۔
دوسری جانب یارِس نے رواں مالی سال کے دوران بھی سوِک اور سٹی سے بہتر سیلز ظاہر کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابقیارِس کے 9,067 یونٹس سڑکوں پر آئے ہیں، جبکہ 8,341 سٹی اور سوِک گاڑیاں ڈیلرشپس سے نکلی ہیں۔
یارِس کی زیادہ فروخت ٹویوٹا کی سیلز میں زبردست اضافے کی اہم وجہ یہ ہے کہ کمپنی نے سال بہ سال کی بنیاد پر 120 فیصد کا اضافہ دیکھا ہے۔
IMC نے یارِس اِس سال مارچ میں لانچ کی تھی، لیکن کووِڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کو فروخت نہیں کیا جاسکا۔ حکومت کی جانب سے پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد اس گاڑی کی فروخت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یارِس کی خاص بات یہ ہے کہIMC نے یہ گاڑی 1300cc اور 1500cc انجن displacement میں لانچ کی ہے۔ ان ویرینٹس کی موجودہ قیمت 25,09,000 روپے سے لے کر 29,99,000 روپے تک ہے۔
ٹویوٹا یارِس 2020 کا ایکسٹیریئر ایک منفرد اور امتیازی ڈیزائن انداز رکھتا ہے۔ فرنٹ اینڈ پر ہموار پتلی سی اوپر کی جانب گھومی ہوئی ہیڈلائٹس، کروم جھلک رکھنے والی ایک چھوٹی گرِل اور فرنٹ بمپر پر ایک بڑا trapezium ایئر اِن ٹیک موجود ہیں۔
اس کے علاوہ پچھلا حصہ trapezium اسٹائل کی سائیڈز کو گھومی ہوئی ٹیل لائٹس اور ایک horizontal کروم ٹرِم رکھتا ہے جو اسٹینڈرڈ کیس ٹیل گیٹ کی پوری لمبائی پر نظر آتا ہے۔