سیارہ 200 کروڑ کمانے کے قریب، رومانوی فلم میں خاص بات کیا ہے؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
‘Saiyaara’ leaves audiences in tears, set to cross 200 crore mark
(Image: GQ India)

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی رومانوی فلم سیارہ اپنی ریلیز کے ساتویں دن ہی سینما گھروں میں ناظرین کو جذباتی کر دینے میں کامیاب رہی،فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہدایتکار محیط سوری کی یہ تخلیق جلد ہی دو سو کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کر لے گی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق سیارہ نے ریلیز کے ساتویں روز 18کروڑ 75لاکھ روپے کی خالص آمدنی حاصل کی جس کے بعد فلم کی مجموعی کمائی 172کروڑ 50لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ حالیہ ریلیز ہونے والی فلمیں جیسے کیسری 2 سیارہ کے مقابلے میں کافی پیچھے رہ گئی ہیں۔ حتیٰ کہ سیارہ نے عامر خان کی مشہور فلم ستارے زمین پر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کی خالص آمدنی 164کروڑ 74لاکھ روپے رہی تھی۔

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق سیارہ اب اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 کو پیچھے چھوڑنے کے قریب ہے جس نے 189کروڑ 30لاکھ روپے کمائے تھے اور امکان ہے کہ آج ہی یہ ہدف بھی عبور کر لیا جائے گا۔

 

فلم کا اگلا بڑا مقابلہ ہاؤس فل 5 سے ہوگا جس کی مجموعی کمائی 198کروڑ 41لاکھ روپے رہی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیارہ بہت جلد اس حد کو بھی عبور کر لے گی اور دو سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی چند فلموں میں شامل ہو جائے گی۔

اس فلم میں اہان پانڈے اور انیت پڈا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اگرچہ انیت ایک جانی پہچانی اداکارہ ہیں لیکن اہان پانڈے نے اسی فلم سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

ناقدین کے مطابق ان کا آغاز اتنا کامیاب ہے کہ اسے رتک روشن کی کہو نہ پیار ہے کے بعد سب سے یادگار فلمی ڈیبیو قرار دیا جا رہا ہے۔

سیارہ نہ صرف کہانی، ہدایت اور اداکاری میں ممتاز نظر آئی ہے بلکہ اس نے عوام کے دلوں میں بھی اپنی جگہ بنائی ہے۔ جذبات، رومانس اور حقیقت کی عکاسی پر مبنی یہ فلم نہ صرف ایک تجارتی کامیابی ہے۔

Related Posts