فلم میں ایسا کیا خاص ہے! جانتے ہیں سیارہ 10دن میں 370 کروڑ کا ہندسہ کیوں عبور کرگئی؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Saiyaara full movies hindi dubbed
(Image: Free Press Journal)

نئی دہلی: ہدایت کار مہیت سوری کی فلم سیارہ باکس آفس پر مسلسل کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے،اہان پنڈے اور انیت پڈا کی اداکاری سے سجی یہ فلم جو دونوں فنکاروں کی پہلی فلم بھی ہے، نہ صرف ناظرین کو متاثر کر رہی ہے بلکہ تجارتی لحاظ سے بھی بڑی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

فلم نے اپنے دوسرے ہفتے کے اختتام پر مزید 75 کروڑ کا اضافہ کیاجس میں صرف اتوار کو 31اعشاریہ 18 کروڑ کی شاندار کمائی شامل ہے۔

فلم کی بھارت میں مجموعی کمائی اب 248اعشاریہ 43 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دوسرے ہفتے کے اختتام پر یہ فلم 300 کروڑ کا ہدف عبور کر لے گی۔

عالمی سطح پر سیارہ نے اب تک تقریباً 370 کروڑ کی کمائی کی ہے جس میں صرف دوسرے ہفتے کے آخر میں 120 کروڑ سے زائد کا حصہ شامل ہے۔

اس طرح یہ فلم اب محض 7 کروڑ کے فاصلے پر ہے تاکہ کبیر سنگھ کا 377 کروڑ کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رومانوی بھارتی فلم بن جائے۔

 

سیارہ کو نہ صرف کثیر اسکرین سینما گھروں میں سراہا جا رہا ہے بلکہ سنگل اسکرین سنیما میں بھی عوام کا جوش قابل دید ہے۔ فلم کو مختلف طبقوں سے مثبت رائے مل رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی کامیابی کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔

فلم کی شاندار کہانی، موسیقی، اور جذباتی مناظر نے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔ فلم میں اہان پنڈے نے کرش کپور نامی ایک ابھرتے ہوئے موسیقار کا کردار نبھایا ہے جبکہ انیت پڈا نے وانی بٹرا نامی ایک خاموش طبع ادیبہ کا کردار ادا کیا ہے اور ان دونوں کرداروں کے درمیان محبت، جذبات اور قربانیوں پر مبنی کہانی کو خوبصورتی سے پردۂ اسکرین پر پیش کیا گیا ہے۔

اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم پیر کے روز کبیر سنگھ کو پیچھے چھوڑ دے گی، اور منگل تک 400 کروڑ کا سنگ میل عبور کر لے گی۔ فلمی تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر یہی رفتار جاری رہی تو سیارہ جلد 500 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی چند منتخب فلموں میں شامل ہو جائے گی۔

اگرچہ یکم اگست کے بعد دھڑک 2 اور سن آف سردار 2 جیسی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی مگر موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے سیارہ کے شائقین میں کمی کے امکانات کم ہی نظر آتے ہیں۔

Related Posts