سعید غنی اور ناصر حسین شاہ نے محکمہ بلدیات کو اپاہج بنادیا ہے، بلال غفار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

the prime minister will soon end inflation in country: Bilal Ghaffar

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کراچی کی صفائی کے لیے وزیراعظم کے این ڈی ایم اے کو طلب کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کی بہتری کے لیے وزیراعظم کا این ڈی ایم اے کو طلب کرنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔

رکن سندھ اسمبلی میں بلال غفارنے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی کی ابتر حالت پر عوام وفاق کی جانب دیکھ رہے تھے کراچی کی امید وزیر اعظم عمران خان ہیں کراچی کی صورتحال دیکھ کر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کی ذمہ داری سے منہ پھیر لیا ہے۔

کراچی میں بارش کا پانی تاحال کئی اضلاع کیاندرونِ علاقوں میں موجود ہے، حالیہ بارشوں میں کراچی کے نالے اوورفلو ہوئے جس کے باعث پوری دنیا نے سندھ حکومت کے حکمرانوں کا اصل چہرہ دیکھ لیا۔

ابلے ہوئے نالوں کا علاقوں میں موجود گندہ فضلاء عوام کے گزر بسر میں مشکلات پیدا کررہا ہے،وفاق کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں نے وزیراعظم کے فیصلے کے بعد منہ کی کھائی ہے۔

وزیر سعید غنی اور ناصر حسین شاہ نے محکمہ بلدیات کو اپاہج بنادیا ہے سندھ حکومت کو نشینل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ہی صوبے کی اصل مینجمنٹ سکھائی گی،نالوں کی صفائی کے لیے ہر سال 40 سے 50 کروڑ روپے مختص کیے جاتے ہیں مگر صوبائی وزیروں کا کرپشن سے پیٹ نہیں بھرتا۔

سندھ حکومت کو نالوں کی رقم ہضم نہیں کرنے دیں گے، سندھ حکومت کو ولڈ بینک کی گرانٹ اور سالانہ بجٹ کا حساب دینا ہوگا۔

Related Posts