ماہرہ خان گوری رنگت کی وجہ سے مشہور ہیں، صدف کنول

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول اپنے پرانے انٹرویو کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

سوشل میڈیا پر صدف کنول کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کو عام شکل و صورت کا قرار دیتے ہوئے ان کے گورے رنگ کو ان کی وجہ شہرت قرار دیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ وائرل کلپ ماضی میں نجی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا ہے جس میں میزبان و معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی پاکستانی معاشرے میں گورے رنگ کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمانوں کی آرا جاننے کی کوش کرتے ہیں۔

اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں صرف گورے رنگ کو اہمیت دی جاتی ہے اور ہر بیٹے کی ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بہو گوری ہو۔

انہوں نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے اداکارہ ماہرہ خان کی مثال دی اور کہا کہ میں ماہرہ خان کو بہت پسند کرتی ہوں تاہم وہ عام شکل و صورت کی ہیں اور انہیں صرف ان کے گورے رنگ کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب میزبان بھی صدف کنول کی بات سے متفق نظر آئے، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صدف کنول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ انہوں نے حسد کے باعث ایسا کہا ہے، ایک اور صارف کے مطابق اداکارہ احساس کمتری کا شکار ہیں اس لئے ایسا کہہ رہی ہیں۔

Related Posts