نااہلی افسوسناک، مخالفین کو پھانسنے کے جال عمران خان نے بنے۔سعد رفیق

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے ہرغلیظ کام خود کیا لیکن گند دوسروں پر اُچھالا، سعد رفیق
عمران خان نے ہرغلیظ کام خود کیا لیکن گند دوسروں پر اُچھالا، سعد رفیق

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی افسوسناک ہے تاہم مخالفین کو پھانسنے کے جال بھی عمران خان نے بنے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے جبکہ مجھے عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 شمالی وزیرستان میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی نااہلی افسوسناک ہے تاہم مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے بنے۔ ہر غلیظ کام عمران خان نے خود کیا اور کروایا۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کیے گئے کاموں کا کیچڑ دوسروں پر اچھالا۔ اقتدار کیلئے بنائے گئے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل کے فوائد عمران خان کو مل رہے تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر اے این پی اور جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے جشن منایا۔ 

گزشتہ روز اے این پی کے ہزاروں کارکن فاروق اعظم چوک نکل آئےاور ڈھول کی تاپ پر رقص کیا جبکہ الیکشن کمیشن کے حق میں اور عمران خان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

Related Posts