ایم کیو ایم اور ن لیگ میں سیٹوں کی تقسیم پر بات نہیں ہوئی۔سعد رفیق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے ہرغلیظ کام خود کیا لیکن گند دوسروں پر اُچھالا، سعد رفیق
عمران خان نے ہرغلیظ کام خود کیا لیکن گند دوسروں پر اُچھالا، سعد رفیق

ایم کیو ایم کی وضاحت کے بعد ن لیگ کی وضاحت بھی سامنے آگئی۔ سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم (پاکستان) اور مسلم لیگ (ن) کے مابین سیٹوں کی تقسیم پر بات نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم ہوتی رہے گی، سیاسی جماعتوں کا بنیادی کام اصلاحات ہیں۔ ایم کیو ایم اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات نہیں ہوئی۔

اعظم خان کے انتقال پر خیبر پختونخوا کابینہ تحلیل، نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟

پریس کانفرنس کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ سندھ میں ایسا سیاسی اتحاد قائم کریں جو عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہو۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم کا عمل صوبوں سے آگے بھی بڑھنا چاہئے۔

سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ کے ایجنڈے میں کسی کو مائنس کرنا شامل نہیں۔ جن لوگوں کو یقین ہوگیا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے، ان سب کے شکر گزار ہیں۔ ہمیں کراچی اور بلدیاتی نظام پر گفتگو کرنا ہوگی۔

خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم سے اتحاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کراچی پر دہائیوں تک توجہ نہیں دی گئی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم بات چیت بھی ہونی چاہئے۔ تحریکِ انصاف نے ملکی سیاست کو گندا کیا۔ 

Related Posts