روس مضبوط ترین فوجی لباس بنانے کیلئے تیار، مشین گن بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے گی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
روس مضبوط ترین فوجی لباس بنانے کیلئے تیار، مشین گن بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے گی
روس مضبوط ترین فوجی لباس بنانے کیلئے تیار، مشین گن بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے گی

ماسکو: روس نے مضبوط ترین فوجی لباس بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسا لباس بنائیں گے کہ طاقتور سے طاقتور مشین گن سے برسائی جانے والی گولیاں بھی اس کا کچھ نہ بگاڑ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی دفاعی ادارے روستیک نے طاقتور ترین مشین گن 50 کیلبر گن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم فوجی لباس کی فورتھ جنریشن تیار کر رہے ہیں جو تیسری نسل کے مقابلے میں کہیں بہتر ہوگی۔ قبل ازیں تیسری نسل نائٹ ویژن، واٹر فلٹر اور اندرونی مواصلاتی نظام سے لیس تھی۔

تھرڈ جنریشن کا لباس 7 اعشاریہ 62 ملی میٹر کیلبر رائفل کی گولیاں برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ فورتھ جنریشن میں روس فوجی لباس کو انتہائی طاقتور بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جو پیدل فوجی دستوں کیلئے متاثر کن ایجاد قرار دی گئی ہے جس کے استعمال سے روسی فوجی دشمن کے ہر وار سے باآسانی بچ سکیں گے۔ 

امریکی میڈیا بھی روس میں تیار کیے جانے والے لباس کا گرویدہ ہوگیا۔ امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سوتنک نامی فورتھ جنریشن لباس جنگ کے دوران سپاہیوں کو سپر ہیومن بنا دے گا۔ خاص طور پر براہِ راست پستول سے لے کر مشین گن تک سے کی جانے والی فائرنگ فوج پر کوئی اثر نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی منفرد بس کا کامیاب تجربہ

Related Posts