صدر پیوٹن کا بڑافیصلہ، روس نے یوکرین کے 2علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
صدر پیوٹن کا بڑافیصلہ، روس نے یوکرین کے 2علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا
صدر پیوٹن کا بڑافیصلہ، روس نے یوکرین کے 2علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

ماسکو: روس نے بڑا فیصلہ کرلیا، صدرولادی میر پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی حکم نامے پر دستخط کردئیے جس سے جنگ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

ماسکو میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے سوویت یونین ٹوٹنے، یوکرین کے معاملات، نیٹو اور امریکہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ میں نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزادریاست تسلیم کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانوی وزیراعظم نے کورونا پابندیاں ختم کرکے نیا منصوبہ شروع کردیا

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے توقع ظاہر کی کہ روس کے عوام ان کے فیصلوں کی حمایت کریں گے۔ مشرقی یوکرین روس کی قدیم سرزمین جبکہ ماڈرن یوکرین روس کا تخلیق کردہ ہے۔ انہوں نے یوکرین کو روسی تاریخ کا لازمی باب بھی قرار دیا۔ 

ماضی میں روس کو ریاستوں میں تقسیم کرنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ سوویت ریاستوں کو یونین سے نکلنے دنیا بھی پاگل پن تھا۔  یو ایس ایس آر کا خاتمہ کمیونسٹوں کے ضمیر پر بوجھ ہے۔

قبل ازیں روس کے صدر نے ٹیلی فون کے ذریعے فرانس اور جرمنی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تھا کہ وہ مشرقی یوکرین کے دو علاقوں دو نیتسک اور لوہانسک کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکمنامے پر دستخط کریں گے۔

 روس کے عزائم آشکار ہونے کے بعد یوکرین کے صدر نے ہنگامی بنیادوں پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔یورپی یونین نے علیحدگی پسند ریاستوں کو تسلیم کرنے یا الحاق کی کوشش پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ 

Related Posts