روپے کی بہتری معاشی بہتری کی علامت؛ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی مضبوط

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

فاریکس مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز پاکستانی روپیہ کئی غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں قدرے مستحکم رہا جبکہ بعض کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری کی قیمت 285 روپے 50 پیسے اور فروخت کی قیمت 286 روپے 55 پیسے رہی۔ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کی بہتری دکھائی اور ڈالر 284 روپے 10 پیسے پر بند ہوا، جو کہ پہلے 284 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یورو کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 1 روپے 46 پیسے کم ہو کر 332 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 3 روپے 86 پیسے کی نمایاں کمی ہوئی اور یہ 381 روپے 59 پیسے پر ٹریڈ ہوا، جو گزشتہ روز 385 روپے 45 پیسے تھا۔

جاپانی ین کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ 1 روپے 91 پیسے پر آ گیا۔ سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں بھی 21 پیسے کمی واقع ہوئی۔ سعودی ریال 75 روپے 55 پیسے اور اماراتی درہم 77 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔

دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کینیڈین ڈالر کی خریداری 207 روپے 50 پیسے اور فروخت 212 روپے 50 پیسے پر ہو رہی ہے جبکہ آسٹریلوی ڈالر 186 روپے میں خریدا اور 191 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

چینی یوان کی قیمت خرید 39 روپے 32 پیسے اور فروخت کی قیمت 39 روپے 72 پیسے رہی۔ کویتی دینار 920 روپے میں خریدا جا رہا ہے جبکہ اس کی فروخت 932 روپے میں ہو رہی ہے۔ اومانی ریال کی خرید 738 روپے 20 پیسے اور فروخت 748 روپے 20 پیسے رہی۔

فاریکس ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، درآمدات میں کمی اور ترسیلات زر میں بہتری ہو سکتی ہے، تاہم آئندہ چند روز میں معاشی صورتحال کے پیش نظر کرنسی مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔