کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اُتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، انٹربینک میں ڈالر2 روپے سستا ہوکر 274 روپے 74 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 98 پیسے مہنگا ہو کر 276.28 روپے رہی۔
کرپٹو کرنسی کے نشے میں مبتلا افراد کی بحالی کے لئے مرکز قائم
دوسری جانب ملک میں شیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران درجہ اول اور دوم آئل کی قیمت میں بالترتیب71 سے 102روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں درجہ اول آئل کی فی لیٹر قیمت 600 سے 610 روپے تک پہنچ گئی ہے۔