یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے حالانکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث متوقع ہے۔ بینچ مارک برینٹ آئل کی قیمتیں گزشتہ 10 دنوں کے دوران عمومی طور پر مستحکم رہی ہیں۔

اس وقت ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت 256اعشاریہ 13 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 263اعشاریہ 95 روپے فی لیٹر ہے۔

15 فروری کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا تھا حالانکہ صارفین عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد نمایاں ریلیف کی توقع کر رہے تھے۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے حکومت نے عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا۔

Related Posts