انگلش پریمیئر لیگ،رونالڈو اپنا 200واں میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
انگلش پریمیئر لیگ،رونالڈو اپنا 200واں میچ جیت نہ سکے
انگلش پریمیئر لیگ،رونالڈو اپنا 200واں میچ جیت نہ سکے

اولڈ ٹریفرڈ:انگلش پریمیر لیگ میں چیلسی اور وولوز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، کرسچیانو رونالڈو لیگ میں اپنا 200واں میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے کرسچیانو رونالڈو انگلش پریمیئر لیگ کے 200ویں میچ کو یادگار بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ایورٹن کے خلاف میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اینتھونی مارشل نے 43ویں منٹ گول کیا۔جو ایورٹن کے اینڈروس ٹاؤن سینڈ نے 65ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

چیلسی نے ساؤتھمپٹن کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین گول کامیابی حاصل کرکے ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ ہوانگ ہی چن کے دو گول کی بدولت وولوز نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو دو ایک سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ 2021: 70 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

واضح رہے کہ کرسچیانو رونالڈو نے انگلش پریمیئر لیگ کے 200ویں میچ کو یادگاربنانے کی پوری کوشش کی مگر وہ اپنے اس میچ کو یادگار بنانے میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکے۔

Related Posts