ممبئی: روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا، جبکہ ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی کے فرائص سر انجام دیں گے۔
روہت شرما نے نومبر کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کا عہدہ سنبھالا تھا، جبکہ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ ویرات کوہلی کی بیٹی کے حوالے سے بھی انتہائی گھٹیا باتیں کی گئیں تھیں۔
مزید پڑھیں:ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر، ساجد خان کی 8وکٹیں، بنگلہ دیش فالو آن پر مجبور