اسلام آباد میں ڈکیتی، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی، جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ گرفتار

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
اسلام آباد میں ڈکیتی، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی، جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا، پولیس نے جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پولیس ڈکیتی کے دوران موقعۂ واردات پر جا پہنچی، پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تھانہ رمنا پولیس نے واردات کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو موقعے پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات ہفتے کے روز ہوئی جب ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے۔

ملزمان گھر میں اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس آ پہنچی۔ پولیس کے مطابق واردات کے مرکزی ملزم اور ڈکیت گروہ کے سرغنہ تبسم کو گرفتار کیا گیا ہے جو فرار ہوگیا تھا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹ مار کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ڈکیت گروہ نے 9 بڑی وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات ناکام ہوگئی، علاقہ مکینوں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ایک نوجوان ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

گزشتہ ماہ یہ واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سیکٹر جی 9 فور میں فیصل مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔ ڈکیتی کی کوشش کے دوران شور شرابے پر موقعے سے فرار ہونے والے ڈکیت کو مارکیٹ کے دکانداروں اور اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ لیا۔

پکڑے گئے ڈکیت کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے قبضے سے لوڈڈ پستول اور میگزین برآمد ہوا۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 11 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فیصل مارکیٹ کے قریب ایک مکان میں واردات کی نیت سے گھسنے والے ڈکیتوں کو دیکھ کر اہلِ خانہ نے شور مچا دیا۔

مزید پڑھیں: ڈکیتی کی واردات ناکام، علاقہ مکینوں نے نوجوان ڈاکو پکڑ لیا، اسلحہ برآمد

Related Posts