کراچی میں ڈاکو بے لگام، مزاحمت پر شہری کو اہلخانہ کے سامنے قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈاکو بے لگام، بے رحم ڈکیتوں نے نارتھ کراچی میں بائیک سوار شخص کو مزاحمت پر قتل کردیا۔ مقتول واقعہ کے وقت بیوی بچوں کے ساتھ تھا۔

ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر 2 شاہنواز بھٹو کالونی کے قریب پیش آیا ہے جہاں مزمل نامی شخص اپنے 2 بچوں، بھانجی اور بیوی کے ساتھ بائیک پر گھر واپس جارہا تھا۔

ایک ڈاکو نے بیوی کے ہاتھ میں موجود پرس چھیننے کی کوشش کی۔ اسی دوران پرس گر گیا، مزمل پرس اٹھانے لگا تو ڈاکو اس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا اور مزمل وہیں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے خاتون جاں بحق

اہلخانہ کے مطابق مقتول کی 5 بہنیں ہیں اور بھائی ایک بھی نہیں، وہ ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور اس رات پی آئی بی کالونی میں رہائش پزیر اپنی بہن سے مل کر واپس گھر آرہا تھا۔مزمل کی بیوی کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہونے والی تھی لیکن ڈاکوؤں نے اسے بیوی کے سامنے ہی قتل کردیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، جائے وقوعہ پر لگے کیمروں کی مدد سے ملزم تک پہنچنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

پولیس اور رینجرز کی نااہلی کے باعث کراچی میں 2022 میں 110 افراد اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر قتل ہوچکے ہیں۔

کراچی کے شہریوں نے بھی کئی مقامات پر پکڑے گئے اسٹریٹ کرمنلز کو قانون کے حوالے کرنے کے بجائے خود ہی انصاف کرنا شروع کردیا ہے۔

Related Posts