رضوان کپتان ہوں گے، بابر اعظم سمیت کون کون سے کھلاڑی ٹیم میں شامل؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رضوان کپتان
(فوٹو: کرکٹ ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

محمد رضوان کپتان بن گئے، بابر اعظم سمیت ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں اور بہت جلد رضوان کی کپتانی میں بابر اعظم سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ کی فرنچائز وینکوور نائٹس کا کپتان بنا دیا گیا۔ گلوبل ٹی 20 لیگ میں محمد رضوان کے اسکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ آصف علی اور محمد عامر کو بھی شامل کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وینکوور نائٹس نے محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سر کے خطاب سے بھی نوازا۔ فیس بک پوسٹ میں وینکوور نائٹس نے کیپشن میں لکھا کہ سنو سنو، ہم نے گلوبل ٹی 20 کے چوتھے سیزن کیلئے سر محمد رضوان کو کپتان بنایا ہے۔

(اسکرین شاٹ: فیس بک)

وینکوور نائٹس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ محمد رضوان اپنی زوردار بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ سے ہمیں فتح دلانے کیلئے تیار ہیں۔ وینکوور نائٹس اپنے مدِ مقابل کا مقابلہ کریں گے۔ خیال رہے کہ اسی ٹیم میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور نمیبیا کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

کیوی ٹیم کے مائیکل ریپن، نمیبیا کے روبن ٹرمپ مین، گیانا کے جیریمی گورڈن اور جنوبی افریقہ کے ڈوائن بریٹوریس بھی وینکوور نائٹس میں بابر اعظم اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ محمد رضوان کی کپتانی میں وینکوور نائٹس کا حصہ بن گئے ہیں۔

گلوبل ٹی 20 لیگ آئندہ ماہ 25جولائی سے 11اگست تک کینیڈا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے 7 کرکٹرز نظر آئیں گے جن میں بابر اعظم، محمد رضوان، محمد عامر، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد اور محمد نواز کے نام شامل ہیں۔

لیگ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آچکے ہیں جن میں محمد نبی، سنیل نارائن، رحمٰن اللہ گرباز، شکیب الحسن، حضرت اللہ زازئی، ڈیوڈ ویز، کارلوس براتھویٹ اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔ گلوبل لیگ میں شامل کھلاڑی کرکٹ کے بڑے مقابلے کیلئے متحرک نظر آتے ہیں۔

Related Posts