کراچی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے پاکستان سپرلیگ 7 کے دوران میدان میں شائقین کی تعداد کم کرنے کا امکان ہے جبکہ افتتاحی تقریب میں اس بار میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈکے ذرائع کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں اس بارروایتی رنگا رنگ تقریب کے بجائے افتتاحی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔
مختصر افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا خطاب کریں گے جس کے بعد میچز کا آغاز ہوجائے گا۔پی ایس ایل 7 کا ترانہ 20 یا 21 جنوری تک ریلیز کردیا جائے گا۔پی سی بی حکام اس حوالے سے پروگرام کوحتمی شکل دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان سپرلیگ 7 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع