انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 9 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 210 روپے کی سطح پر پہنچ گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 210روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ برطانوی خام تیل برینٹ 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔

برینٹ کی قیمت 7.62 ڈالر یعنی 7.1 فیصد کمی کے بعد 99.48 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 7.69 ڈالر یعنی 7.3 فیصد کم ہوکر 96.42 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

Related Posts