کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والارکشہ ڈرائیور گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والارکشہ ڈرائیور گرفتار
کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والارکشہ ڈرائیور گرفتار

راولپنڈی: ٹیکسلا پولیس نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کے دوران بچوں کو اغواء کرنے والا رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، رکشہ ڈرائیور بچوں کو اغواء کرکے اُن کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا۔

یہ گرفتاری شہری کی درخواست پر کی گئی، جس نے ٹیکسلا پولیس کے پاس مقدمہ درج کروایا تھا۔

مدعی کی درخواست کے متن کے مطابق میرے بیٹے زین اور اس کے دوست حسن کو رکشہ ڈرائیور اسحاق اور اس کے ساتھیوں نے ورغلا پھسلا کرکمرے میں لے جاکر بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

صحافی اطہر متین کا قاتل حب بارڈر کے قریب سے گرفتار،سعید غنی کا دعویٰ

مزید برآں پولیس نے کاروائی کے دوران رکشہ ڈرائیور اسحاق کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک تاحال جاری ہے۔

ایس پی پوٹھوہارکا کہنا ہے کہ ملزم کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، بچوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی وتشدد جیسے واقعات نا قابل برداشت ہے۔

Related Posts