آن لائن سیریز میں اپنے پہلے دو سیزن میں دھوم مچانے والی مرزا پور کا تیسرا سیزن ایما زون پرائم پر ریلیز کردیا گیا ہے تاہم یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ سیزن منا بھیا کے بغیر شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکا۔
تیسرے سیزن کے منتظر بیشتر شائقین کا کہنا ہے کہ مرزا پور کے تیسرے سیزن میں یوں محسوس ہوتا تھا کہ بینا بھابھی کے للا کی شکل میں منا واپس آئے گا لیکن للا گود سے نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہا، دادا کو بھی شدت سے مس کیا جب ٹی وی پہ نوکرانی جانوروں کا چینل لگاتی ہے اور للا روتے ہوئے چپ کر جاتا ہے ۔
شائقین کا کہنا ہے کہ منا بڑے جگر کا مالک تھا اور فرنٹ پہ لڑتا تھا اس کا جذباتی پن اسے لے ڈوبا۔ لگتا ہے گڈو پنڈت نے قسم کھائی ہوئی کہ دماغ کا استعمال نہیں کرنا۔
مادھوری کی ڈائیلاگ ڈلیوری سے شائقین کافی متاثر نظر آتے ہیں، قالین بھیا کی اداکاری ہمیشہ کی طرح لوگوں کو پسند آئی اور بینا بھابھی کا مرزا پور پہ حکومت کا خواب بس خواب رہ گیا۔
شائقین کا کہنا ہے کہ منا بھیا کی بے ساختہ اداکاری کی وجہ سے پہلے دو سیزن کامیاب رہے تاہم تیسرا سیزن کچھ زیادہ اثر نہیں چھوڑ سکا، اب اگلے سیزن کا انتظار ہے۔