بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے 6، جے یو آئی نے 4 نشستوں پر میدان مار لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات، تحریکِ انصاف نے 6، جے یو آئی نے 4 نشستوں پر میدان مار لیا
بلدیاتی انتخابات، تحریکِ انصاف نے 6، جے یو آئی نے 4 نشستوں پر میدان مار لیا

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، کرک اور دیگر حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔تحریکِ انصاف نے 6 جبکہ جے یو آئی نے 4 نشستوں پر میدان مار لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ری۔پولنگ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے 6 حلقوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ جے یو آئی ایف نے 4 نشستیں حاصل کیں۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست جیتی۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہو گئے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار نے 63 ہزار 753 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر جامعات سندھ کا دیگر صوبوں میں طلبہ یونینز بحالی کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کفیل احمد 38 ہزار 891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور عمر امین گنڈا پور سے 24 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہار گئے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے فتح کی خوشی میں خوب نعرے بازی کی اور جشن منایا۔

تحصیل کرک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عظمت خٹک نے بھی میدان مار لیا۔ وفاقی وزراء علی امین گنڈا پور اور وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) پر تنقید کی ہے۔ 

دیگر علاقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار میں جے یو آئی امیدوار سید بادشاہ 18775 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جماعت اسلامی کے ہارون الرشید 18 ہزار 245 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع کوہاٹ کی تحصیل درہ میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شاہد بلال 1685 ووٹ لے کر تحصیل چیئرمین منتخب ہو گئے۔ آزاد امیدوار ابرار محمد 928 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

لکی مروت میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شفقت اللہ خان 22 ہزار 618 ووٹ لے کر تحصیل چیئرمین منتخب ہو گئے۔ آزاد امیدوار ظفر اللہ خان 20 ہزار 620 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

بلدیاتی انتخابات کے دوران نورنگ میں جماعتِ اسلامی کے عزیز اللہ خان 18 ہزار 31 ووٹ لے کر تحصیل چیئرمین منتخب ہو گئے۔ جے یو آئی کے حزب اللہ خان 17 ہزار 184ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

انتخابات کے دوران ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں تحریکِ اصلاحات کے شاہ خالد 10 ہزار 231 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار سید عالم 4 ہزار 707 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ 

پشاور میں میئر کی نشست جے یو آئی (ف) کے امیدوار نے جیت لی جبکہ نوشہرہ، جہانگیرہ، بانڈہ داؤد شاہ، ڈومیل اور ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل کونسل کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی جو حکمراں جماعت کا بڑا اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے۔

جن 13 اضلاع میں دوبارہ پولنگ ہوئی ان میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر اور مہمند شامل ہیں۔امیدواروں کی کامیابی پر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں جشن منا رہی ہے۔

Related Posts