کراچی کے سمندر میں نہانے پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندر میں نہانے پر
(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی کے سمندر میں نہانے پر 2 ماہ تک کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا مقصد شہرِ قائد کے باسیوں کو سمندر میں طغیانی اور بلند لہروں سے بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی۔ سمندر میں طغیانی اور بلند لہروں کی وجہ سے کمشنر کراچی نے نہانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ پابندی کا اطلاق 14 جون سے 13 اگست تک کیا گیا ہے۔

سمندر میں نہانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر کمشنر کراچی نے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ پولیس کو سمندر میں غیر قانونی طور پر نہانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہر سال جون اور جولائی کے دوران سمندر میں بلند لہریں اٹھتی ہیں جس کے دوران اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں سمندر کے ساحل کا رخ کرلیتے ہیں اور سمندر میں نہانے کے باعث ڈوب بھی جاتے ہیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے اعلان اور پولیس کی سختی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد سمندر میں نہانے سے گریز نہیں کرتی جس کے نتیجے میں بلند وبالا لہروں کے نرغے میں آ کر جان گنوا بیٹھتی ہے۔

Related Posts